ہیوسٹن میں گورنر سندھ کی اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات
ہیوسٹن میں گورنر سندھ کی اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات
Posted on: 02 Jun 2026 Tags: Governmentکراچی ( مئی04) ہیوسٹن میں گورنر سندھ کی اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف وطنِ عزیز کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں بلکہ قومی معیشت کے استحکام میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے دورہ امریکہ کے دوران ہیوسٹن میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کے موقع پر کہی۔
اس موقع پر پاک-امریکہ تعلقات کے فروغ، دوطرفہ تجارت کے امکانات اور اوورسیز پاکستانیوں کے مو ¿ثر کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں قومی ترقی کے دھارے میں مزید مو ¿ثر انداز میں شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
گورنر سندھ کے اعزاز میں یہ ملاقات پاکستان کے قونصل جنرل ہیوسٹن آفتاب چوہدری کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں سفارتی، کاروباری اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
ملاقات میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ، چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز سید قمر رضا، معروف بزنس مین تنویر احمد، میکسم کے سی ای او اعزاز حسن، پینتھر کے سی ای او چوہدری ایاز، انگلینڈ سے آئے ہوئے مہمان عاقب شاہ، ڈاکٹر آصف قدیر سمیت ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کی ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک مو ¿ثر پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔
اس سے قبل گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی جب ہیوسٹن کے جارج بش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے گورنر سندھ کا پ ±رجوش خیرمقدم کیا۔
Back