مدرز ڈے کے موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا پیغام

مدرز ڈے کے موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا پیغام

Posted on: 02 Jun 2026   Tags: Government

کراچی (10 مئی) مدرز ڈے کے موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا پیغام

مدرز ڈے کے موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اپنے پیغام میں ماں کی عظمت اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی محبت، دعا اور قربانی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کے قدموں تلے جنت ہے اور اس کی دعائیں اولاد کی کامیابی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں کی خدمت اور احترام ہماری دینی و معاشرتی اقدار کا روشن پہلو ہے۔

اپنے پیغام میں سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ ماں کی تربیت نسلوں کو محبت، امن اور ترقی کا درس دیتی ہے۔ گورنر سندھ نے معرکہ حق کے موقع پر اُن عظیم ماؤں کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے وطن کے لیے جان قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو جنم دیا۔

Back