گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا "ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے" پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا "ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے" پر پیغام

Posted on: 01 Jul 2026   Tags: Government

کراچی (31 مئی 2026)  گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا "ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے" پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تمباکو نوشی کو ایک خاموش قاتل اور صحتِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

"ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے" کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ تمباکو کا استعمال کینسر، دل اور پھیپھڑوں کی مہلک بیماریوں کی بڑی وجہ ہے۔ یہ نہ صرف انسانی صحت کو تباہ کرتا ہے بلکہ قومی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

انہوں نے سگریٹ اور شیشہ نوشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ تمباکو نوشی ہمارے ماحول کو آلودہ کر رہی ہے، جس سے آنے والی نسلوں کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے۔

گورنر سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ عوام میں تمباکو نوشی کے نقصانات سے متعلق آگاہی بڑھانے کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت، میڈیا اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ انسدادِ تمباکو مہم میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

گورنر سندھ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تمباکو نوشی ترک کر کے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک صحت مند پاکستان کی تشکیل کے لیے تمباکو سے پاک معاشرہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

Back