گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی سے جے یو آئی کے رہنماﺅں کی وفد کے ہمراہ ملاقات

گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی سے جے یو آئی کے رہنماﺅں کی وفد کے ہمراہ ملاقات

Posted on: 25 May 2026   Tags: Government

کراچی (اپریل25) گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی سے جے یو آئی کے رہنماﺅں کی وفد کے ہمراہ ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے جے یو آئی (ف) کے رہنماﺅں عبدالغفور حیدری اور مولوی عثمان نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں رہنماﺅں کی جانب سے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر نیک خواہشات اور مبارکباد کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی تعاون، مشاورت اور رابطوں کے فروغ پر زور دیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ملک میں سیاسی استحکام، رواداری اور جمہوری عمل کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں قومی یکجہتی اور باہمی مشاورت کے ذریعے مسائل کے حل پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مثبت اور تعمیری روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔جے یو آئی (ف) رہنماو ں نے گورنر سندھ کی کاوشوں اور کردار کو سراہا۔

Back