گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی برطانوی ہائی کمیشن کراچی آمد

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی برطانوی ہائی کمیشن کراچی آمد

Posted on: 01 Jul 2026   Tags: Government
کراچی ( جون 04) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی برطانوی ہائی کمیشن کراچی آمد
 
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی کا دورہ کیا جہاں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر ٹام برج نے دیگر سفارتی عملے کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
 
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔
 
دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
 
برطانوی ہائی کمشنر نے گورنر سندھ کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔
 
Back