گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسپین کے نئے تعینات سفیر کی ملاقات

گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسپین کے نئے تعینات سفیر کی ملاقات

Posted on: 10 Jun 2026   Tags: Government

 کراچی ( مئی18) گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسپین کے نئے تعینات سفیر کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسپین کے نئے تعینات سفیر Carlos Aragon Gil de la Serna نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی حجم میں اضافہ اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک اسپین ثقافت، سیاحت اور تعلیمی ایکچینچ پروگرام میں مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسپینش سفیر نے مشرق وسطیٰ تنازع کے حل میں پاکستانی حکومت کے کردار کو سراہا۔ملاقات میں اسپین میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی بڑی مانگ ہے، برآمدات میں اضافے پر اتفاق کیا گیا ۔اسپینش سفیر نے کہا کہ اسپین میں 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔ اسپین میں مقیم پاکستانی دوطرفہ تعلقات اور معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک-اسپین دوطرفہ تجارت تقریباً 1.6 ارب ڈالر ہے، پاکستانی برآمدات 1.5 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 214 ملین ڈالر ہیں۔ گورنر سندھ نے یوتھ ایکسچینج پروگرام اور مشترکہ فوڈ فیسٹیول کے انعقاد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں غیر ملکی، بالخصوص اسپینش سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، اسپینش سفیر نے گورنر ہاو ¿س سندھ میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے،
 
Back