گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی کا پہلی سالگرہ پر وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی کا پہلی سالگرہ پر وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

Posted on: 02 Jun 2026   Tags: Government

کراچی ( مئی 05) گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی کا پہلی سالگرہ پر وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے معرکہ حق کی یادگاری تقریب میں وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاعی میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں، اب معاشی و فکری خود انحصاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے شہر ڈیلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے معرکہ حق (بنیان مرصوص) کی پہلی یادگاری تقریب میں بحثت مہمان خصوصی شرکت کے موقع خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی و استحکام اجتماعی سوچ، قومی اتحاد اور مسلسل محنت سے وابستہ ہے، اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، قومی معیشت کے استحکام میں اوورسیز پاکستانیوں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مخلص قیادت ہی قوموں کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔گورنر سندھ نے قائداعظم محمد علی جناح ؒکی بے مثال قیادت اور قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابلِ تحسین، قومی ترقی میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔تقریب سے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاو نڈیشن سید قمر رضا سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے اوورسیز کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔

Back