گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے یونان کی سفیر ایلینی پوریشی کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے یونان کی سفیر ایلینی پوریشی کی ملاقات
Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (جون16) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے یونان کی سفیر ایلینی پوریشی کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے یونان کی سفیر ایلینی پوریشی نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور یونان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارتی تعاون، ثقافتی روابط اور سیاحت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماو ¿ں نے پاک۔یونان تجارتی حجم میں اضافے، برآمدات و درآمدات کے فروغ، کاروباری وفود کے تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان خصوصاً سندھ میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جبکہ ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات، چاول، کھیلوں کے سامان اور دیگر برآمدی شعبوں میں ملک وسیع استعداد کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کار سندھ میں موجود بہترین کاروباری مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یونان کی سفیر ایلینی پوریشی نے سندھ کے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور یونان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے، جبکہ پاک۔یونان دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے۔ ملاقات کے اختتام پر گورنر سندھ نے یونان کی سفیر کو سندھ کی ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے روایتی تحائف پیش کئے جبکہ ایلینی پوریشی نے گورنر ہاو ¿س میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔
Back