گورنر سندھ سے روٹری انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر جینیفر اسکاٹ کی ملاقات
گورنر سندھ سے روٹری انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر جینیفر اسکاٹ کی ملاقات
Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (جولائی04) گورنر سندھ سے روٹری انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر جینیفر اسکاٹ کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے روٹری انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر مس جینیفر اسکاٹ نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی فلاح، صحت، تعلیم، صاف پانی، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، امن کے فروغ اور سندھ طاس معاہدے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ہمسایہ ملک کی جانب سے آبی جارحیت نہ صرف علاقائی امن و استحکام بلکہ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پانی جیسے بنیادی وسائل کو سیاسی دباو ¿ یا تنازع کا ذریعہ بنانا پورے خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کے لیے اپنا مو ¿ثر کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن، مذاکرات، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پر کاربند رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی مدبرانہ قیادت میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان آئندہ بھی پائیدار امن، مشترکہ خوشحالی اور مثبت بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ دارانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔
ملاقات کے دوران روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے امن، صاف پانی، صحت، تعلیم، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت اور سماجی تنظیموں کے درمیان مو ¿ثر اشتراک سے عوامی فلاح کے منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ان کے ثمرات پہنچائے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے روٹری انٹرنیشنل کی امن، تعلیم، صحت اور فلاحِ عامہ کے شعبوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تنظیمیں معاشرتی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور انسانی خدمت کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہیں، اور حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
Back