گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی اٹلی کے قونصل جنرل فابریزیو بیلی سے ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی اٹلی کے قونصل جنرل فابریزیو بیلی سے ملاقات

Posted on: 10 Jun 2026   Tags: Government

کراچی ( مئی19) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی اٹلی کے قونصل جنرل فابریزیو بیلی سے ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک اٹلی تجارتی حجم تقریباً 1.6 ارب ڈالر تک پہنچنا خوش آئند ہے اور مشترکہ اقتصادی حکمت عملی کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید وسعت لائی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو ¿س میں اٹلی کے قونصل جنرل فابریزیو بیلی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاک اٹلی تعلقات، باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ سندھ بالخصوص کراچی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے انتہائی موزوں مقام ہے اور یہاں زراعت، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ، فوڈ پروسیسنگ اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں اٹالین سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور عالمی تجارتی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان B2B اور G2G روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل فابریزیو بیلی نے سندھ میں سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی جدید طبی آلات، میڈیکل انکیوبیٹرز اور صنعتی ٹیکنالوجی میں نمایاں مہارت رکھتا ہے اور پاکستان ان تجربات سے بھرپور استفادہ کر سکتا ہے۔ملاقات میں ثقافتی تبادلوں، تعلیمی روابط اور سیاحت کے فروغ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Back