گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سیکریٹری صفدر حسین رضوی کی الوداعی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سیکریٹری صفدر حسین رضوی کی الوداعی ملاقات
Posted on: 01 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (5 جون 2026) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سیکریٹری صفدر حسین رضوی کی الوداعی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہاؤس میں تعینات سیکریٹری صفدر حسین رضوی نے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سیکریٹریٹ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران صفدر حسین رضوی نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گورنر ہاؤس میں اپنے دورِ خدمات کو یادگار قرار دیا اور اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کو قابلِ قدر قرار دیا۔
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے صفدر حسین رضوی کی پیشہ ورانہ کارکردگی، ذمہ داری اور خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت اور محنتی افسران اداروں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔