گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی پریس کونسل آف پاکستان کے وفد سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی پریس کونسل آف پاکستان کے وفد سے ملاقات
Posted on: 15 Apr 2026 Tags: Governmentکراچی ( اپریل13) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی پریس کونسل آف پاکستان کے وفد سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے اور ذمہ دار و مثبت صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت اور تعمیری صحافت معاشرے میں شعور اور بہتری کو فروغ دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو ¿س میں پریس کونسل آف پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت چیئرمین پریس کونسل آف پاکستان ارشد خان جدون کر رہے تھے۔ ملاقات میں میڈیا کے مثبت کردار اور معاشرتی بہتری میں اس کی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ صحافتی اخلاقیات پر سختی سے عمل، سنسنی خیزی سے اجتناب اور ذمہ دار رپورٹنگ ناگزیر ہے۔اس موقع پر چیئرمین پریس کونسل ارشد خان جدون نے ادارے کی خودمختاری اور کردار پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پریس کونسل آف پاکستان ایک خودمختار ادارہ ہے جو میڈیا کے معیار کی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوڈ آف ایتھکس پر عملدرآمد یقینی بنانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، جبکہ اخبارات میں منفی زبان کے تدارک اور ذمہ دارانہ اظہار کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پریس کونسل میں سی پی این ای، پی ایف یو جے، اے پی این ایس، بار کونسل اور قومی اسمبلی کے اراکین کی نمائندگی شامل ہے۔وفد نے پریس کونسل کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا، جس پر گورنر سندھ نے متعلقہ فورمز پر مسائل کے حل اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں قاضی اسد عابد، فوزیہ شاہین، فقیر محمد بچل لغاری، عامر لطیف سمیت دیگر بھی شامل تھے۔
Back