گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سری لنکا کے قونصل جنرل سنیوا پٹی ویلا کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سری لنکا کے قونصل جنرل سنیوا پٹی ویلا کی ملاقات
Posted on: 25 Sep 2026 Tags: Governmentکراچی (25 جولائی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سری لنکا کے قونصل جنرل سنیوا پٹی ویلا کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سری لنکا کے قونصل جنرل سنیوا پٹی ویلا نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں، جنہیں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت اور مشترکہ منصوبوں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے سری لنکا کے سرمایہ کار بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان باہمی تجارتی حجم میں مزید اضافے کے روشن امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی سری لنکا کو برآمدات میں اضافہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، چاول، ادویات، کھیلوں کا سامان اور زرعی مصنوعات پاکستان کی سری لنکا کو اہم برآمدات ہیں اور پاکستان کی معیاری مصنوعات سری لنکا کی منڈی میں مزید جگہ بنا سکتی ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے، کاروباری برادری کے درمیان روابط بڑھانے اور باہمی تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔