گورنر سندھ سے وزیرِ مملکت عبدالرحمن خان کانجو کی ملاقات

گورنر سندھ سے وزیرِ مملکت عبدالرحمن خان کانجو کی ملاقات

Posted on: 01 Aug 2026   Tags: Government

کراچی (21 جولائی) گورنر سندھ سے وزیرِ مملکت عبدالرحمن خان کانجو کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو بلا تعطل، معیاری اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بجلی سے متعلق عوامی مسائل کا مؤثر اور دیرپا حل وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ جدید ٹرانسمیشن نظام کے ذریعے توانائی کے شعبے کی کارکردگی بہتر بنا کر عوام کو نمایاں ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں وزیرِ مملکت برائے پاور و پبلک افیئرز یونٹ عبدالرحمن خان کانجو سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی بھی موجود تھے۔
 
ملاقات میں کراچی سمیت سندھ بھر میں بجلی کی فراہمی، ٹرانسمیشن نظام، پاور سیکٹر کی کارکردگی اور بجلی سے متعلق عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
 
گورنر سندھ نے کہا کہ بجلی کے نظام میں بہتری سے نہ صرف عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ صنعتی، تجارتی اور مجموعی معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
 
وزیرِ مملکت عبدالرحمن خان کانجو نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں بجلی کے نظام کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو بہتر، مستحکم اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
Back