گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سوئی سدرن گیس کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد امین راجپوت کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سوئی سدرن گیس کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد امین راجپوت کی ملاقات

Posted on: 25 May 2026   Tags: Government

کراچی ( اپریل28) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سوئی سدرن گیس کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد امین راجپوت کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ صنعتی علاقوں کو گیس کی مسلسل فراہمی بھی انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گیس چوری کی روک تھام کے لیے مو ¿ثر اور سخت اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایک مربوط اور فعال نظام تشکیل دیا جائے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ گیس انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن سے نہ صرف سپلائی میں بہتری آئے گی بلکہ پریشر کے مسائل پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو ¿س میں سوئی سدرن گیس کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد امین راجپوت سے ملاقات کے دوران کیا۔
 
اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر نے گیس کی موجودہ فراہمی، درپیش مسائل اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں لائن لاسز میں کمی، گیس انفرااسٹرکچر کی بہتری اور پریشر کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
منیجنگ ڈائریکٹر محمد امین راجپوت نے بتایا کہ صنعتی علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ایل این جی کی درآمد کے ذریعے مجموعی سپلائی میں مزید بہتری لانے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔
 
Back