گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وزیر مملکت / وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی فہد ہارون کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وزیر مملکت / وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی فہد ہارون کی ملاقات
Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی ( جون09) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وزیر مملکت / وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی فہد ہارون کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وزیر مملکت / وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی فہد ہارون نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وڑن اور عوامی خدمات کو مو ¿ثر بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ اور فہد ہارون نے حکومت کی ڈیجیٹلائزیشن پالیسی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مشترکہ تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان میں نئی مواصلاتی ٹیکنالوجیز کے امکانات، تیاریوں اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ فہد ہارون نے گورنر سندھ کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔گورنر سندھ نے نوجوانوں کو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ترقی، معاشی استحکام، جدت اور عوامی سہولتوں کے فروغ کی ضمانت ہے۔ گورنر سندھ اور فہد ہارون نے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مو ¿ثر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
Back