گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا یوسٹن میں قائداعظم فاونڈیشن کا دورہ
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا یوسٹن میں قائداعظم فاونڈیشن کا دورہ
Posted on: 02 Jun 2026 Tags: Governmentکراچی/ہیوسٹن ( مئی06) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا یوسٹن میں قائداعظم فاونڈیشن کا دورہ
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ قائداعظم ؒکے سنہری اصول آج بھی قومی ترقی اور استحکام کے لیے مو ¿ثر رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نئی نسل کو قائداعظم ؒکے افکار، وژن اور اصولوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیوسٹن میں قائداعظم فاو ¿نڈیشن کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر فاو ¿نڈیشن کے بانی رکن نے گورنر سندھ کا استقبال کرتے ہوئے انہیں فاو ¿نڈیشن کا بیج پیش کیا۔
گورنر سندھ نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی حیاتِ مبارکہ اور جدوجہدِ آزادی پر مبنی خصوصی ڈاکیومنٹری بھی دیکھی، جس میں قیامِ پاکستان کے تاریخی مراحل اور بابائے قوم کی مدبرانہ قیادت کو مو ¿ثر انداز میں اجاگر کیا گیا تھا۔
گورنر سندھ نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قومی تشخص کے حقیقی سفیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف وطن کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں بلکہ قومی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور قائداعظم کے پیغام کے فروغ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ گورنر سندھ نے فاو ¿نڈیشن کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
اس موقع پر قائداعظم فاو ¿نڈیشن کے بانی اراکین تنویر احمد، طاہر بھٹی اور ڈاکٹر آصف قدیر بھی موجود تھے۔
Back