گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کی گورنر ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس

گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کی گورنر ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس

Posted on: 16 Mar 2026   Tags:

کراچی (15 مارچ) گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کی گورنر ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس

گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قائداعظم کی انتھک جدوجہد اور سیاسی اکابرین کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، لہٰذا اپنے ملک اور وسائل کی قدر کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بحیثیت گورنر، سندھ کے ہر ضلع، گاؤں اور فرد کی نمائندگی ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دیانت، ایمانداری اور انصاف کے ساتھ فرائض انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

انہوں نے صحافت کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی صحافی تحقیق کرتا ہے، افواہوں پر یقین نہیں کرتا۔ میری ذات پر تنقید کریں، لیکن ملک، صوبے اور کراچی کے خلاف منفی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔

نہال ہاشمی نے وزیرِ اعظم نواز شریف کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موٹرویز، تھر کول، گوادر پورٹ اور ٹریکٹر اسکیم ان کے تعمیری وژن کی مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا فلسفہ "پہلے پاکستان، پھر عوام، اور آخر میں پارٹی" ہے۔

گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت سندھ کے نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر رکنے والا نہیں، یہ کارواں آگے بڑھتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس پورے سندھ کی شناخت ہے، یہ میرا گھر نہیں، میں یہاں نگراں ہوں۔ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت انہوں نے اعلان کیا کہ کل سے گورنر ہاؤس میں عوام کے لیے سحر و افطار کا اہتمام ہوگا۔

گورنر سندھ نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو محنتی اور محب وطن گھرانے سے تعلق رکھنے والا قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں اور تجارتی لائف لائن کے تحفظ میں پاک بحریہ کا کردار لائقِ تحسین ہے۔
 
Back