گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے چین کے قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ کی الوداعی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے چین کے قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ کی الوداعی ملاقات
Posted on: 01 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (5 جون 2026) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے چین کے قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ کی الوداعی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے چین کے قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ نے گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے دونوں ممالک کی لازوال دوستی کو خطے کی ترقی اور استحکام کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایکسچینج پروگرامز کو مزید وسعت دے کر نوجوانوں کو چینی جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق سے مؤثر انداز میں مستفید کیا جا سکتا ہے۔ سید محمد نہال ہاشمی نے بطور قونصل جنرل خدمات پر یانگ یون ڈونگ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اقتصادی، تجارتی اور عوامی روابط کے مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
چینی قونصل جنرل نے قیامِ کراچی کے دوران بھرپور تعاون پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے الوداعی تاثرات بھی قلمبند کی