گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

Posted on: 10 Jun 2026   Tags: Government

کراچی ( مئی16) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

 گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (NKATI) کے وفد نے صدر فیصل معیز خان کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صنعتکاروں کو درپیش مسائل، سیکیورٹی، پانی، سیوریج اور انفرااسٹرکچر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر NKATI فیصل معیز خان نے گورنر سندھ کو آگاہ کیا کہ صنعتکاروں کو تاوان اور بھتہ کی پرچیاں موصول ہورہی ہیں جبکہ کمبائنڈ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام میں تاخیر بھی صنعتکاروں کے لئے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے صنعتکاروں کی EOBI سے متعلق شکایات کے فوری ازالے اور ایس ایم ایز کے لئے علیحدہ انڈسٹریل زون کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی اپنائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی پیکیج میں NKATI کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ گورنر سندھ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ NKATI کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

Back