گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے گورنر ہاوس میں ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے گورنر ہاوس میں ملاقات

Posted on: 11 May 2026   Tags: Government

کراچی ( اپریل22) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے گورنر ہاوس میں ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ٹرمینل سے پورٹ قاسم تک مجوزہ ریلوے منصوبہ شہر میں ٹرکوں اور ٹرالرز کے بوجھ میں نمایاں کمی لائے گا، جس سے ٹریفک کے مسائل میں بہتری آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے ریلوے نظام کی بہتری، حکام کی کارکردگی اور جاری اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں کراچی سرکلر ریلوے، ریلوے ٹریکس کی اپ گریڈیشن، سیکیورٹی اقدامات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ خود مکمل کرنے کی درخواست خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ریلوے نیٹ ورک کی توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے اور کراچی سمیت بڑے شہروں میں ریلوے سہولیات کو مزید بہتر بنایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شہر میں ٹریفک کے دباو ¿ میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا جبکہ ریلوے کو محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے جاری منصوبے اہم ثابت ہوں گے۔گورنر سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ ریلوے نظام کی جدید خطوط پر بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو تجویز دی کہ موجودہ معاشی حالات میں عوام پر ریلوے ٹکٹوں کا اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ ریلوے نظام کو محفوظ، مو ¿ثر اور آرام دہ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمینل سے پورٹ قاسم تک ریلوے منصوبے پر کام جاری ہے جبکہ سندھ حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ خود بہتر بنانے کی درخواست بھی کی ہے۔
Back