گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ملائشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیاناتا احمد کی گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ملائشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیاناتا احمد کی گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات
Posted on: 28 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (10 جولائی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ملائشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیاناتا احمد کی گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی میں تعینات ملائشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیاناتا احمد نے گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت، ثقافت اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر استوار ہیں۔ انہوں نے قونصل جنرل کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاک۔ملائشیا تعلقات کے فروغ میں قابلِ قدر کردار ادا کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی سرمایہ کاری، صنعت، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بندرگاہی شعبوں میں بے پناہ مواقع کا حامل ہے، جبکہ تعلیمی تعاون اور طلبہ کے تبادلے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔
اس موقع پر قونصل جنرل ہرمن ہردیاناتا احمد نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، خصوصاً کراچی میں ان کا قیام ایک یادگار تجربہ رہا اور یہاں کے عوام کی محبت، خلوص اور مہمان نوازی کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
ملاقات کے اختتام پر گورنر سندھ نے قونصل جنرل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ دونوں شخصیات کے درمیان یادگاری شیلڈ کا تبادلہ بھی کیا گیا۔