گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے معروف صنعتکاروں کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے معروف صنعتکاروں کی ملاقات

Posted on: 10 Jun 2026   Tags: Government

کراچی ( مئی19) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے معروف صنعتکاروں کی ملاقات

 گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کو محفوظ، سازگار اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاﺅس میں معروف صنعتکاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں عارف حبیب، عقیل کریم ڈھیڈی، خالد تواب، محمد حسن بخشی، احمد چنائے، حنیف گوہر اور حاجی غنی عثمان شامل تھے۔ملاقات میں سندھ میں سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی و تعمیراتی شعبوں کی ترقی، تجارتی سرگرمیوں کے استحکام اور مجموعی معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور سرمایہ کاری کے لئے نہایت موزوں شہر ہے، جبکہ صنعتی اور تعمیراتی شعبوں کی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔وفد نے معیشت کی بہتری، صنعتوں کے فروغ اور کاروبار دوست پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کراچی کے انفرااسٹرکچر، ٹریفک، پانی، سیوریج اور شہری سہولیات سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔گورنر سندھ نے تاجروصنعتکار برادری کے مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط اور مسلسل روابط ہی پائیدار معاشی ترقی کی ضمانت ہیں۔

Back