گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی کی ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے سے ملاقات
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی کی ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے سے ملاقات
Posted on: 11 May 2026 Tags: Governmentکراچی ( اپریل 21) گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی کی ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے سے ملاقات
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک ایران دوطرفہ تعلقات ثقافتی ، سماجی، تاریخی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں ۔مسلم امہ بالخصوص پاکستان کی عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ایرن کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے سے گورنرہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، خطہ کی جاری صورتحال سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایران کے قونصل جنرل نے گورنرسندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تجارتی اضافہ اور ایرانی سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں امن کے لئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شب و روز بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ۔ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں ۔