گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر ناصر بٹ کی قیادت میں چار رکنی وفد کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر ناصر بٹ کی قیادت میں چار رکنی وفد کی ملاقات
Posted on: 12 Apr 2026 Tags: Governmentکراچی ( اپریل09) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر ناصر بٹ کی قیادت میں چار رکنی وفد کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر ناصر بٹ کی قیادت میں چار رکنی وفد نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی۔ وفد میں پرو چانسلر ڈاکٹر سید یوسف اے زیدی، قائم مقام صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد خان اور چیف لیگل ایڈوائزر بیرسٹر شہیر حسن شامل تھے ۔ ملاقات میں جدید تعلیم، آئی ٹی کے فروغ اور ٹیکنالوجی کے بڑھتے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے میں آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور فروغ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل اسکلز سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آئی ٹی کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے پر زور دیا ۔ ملاقات میں آئی ٹی پارٹنرشپ، جدت پر مبنی منصوبوں اور مستقبل کے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا ۔ کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی (KIET) کے چانسلر ناصر بٹ نے گورنرسندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ گزشتہ 25 برس سے تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے، 1500 طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، ادارے میں طلبہ کو جدید اور ہم عصر ٹیکنالوجیز کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایجوکیشن سٹی میں نئے کیمپس کے قیام کا منصوبہ کا جلد آغاز کیا جائے گا۔
Back