گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، اسپورٹس آرگنائزرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ایک نمائندہ وفد سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، اسپورٹس آرگنائزرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ایک نمائندہ وفد سے ملاقات
Posted on: 25 May 2026 Tags: Governmentکراچی (مئی02) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، اسپورٹس آرگنائزرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ایک نمائندہ وفد سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا حکم دے چکے ہیں، اور وہ اس سلسلے میں جلد وزیراعظم سے ملاقات کرکے تازہ ترین صورتحال پر بات کریں گے۔ صوبے میں کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو ¿س میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، اسپورٹس آرگنائزرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اگر وفاقی اور صوبائی محکمے ماضی کی طرح کھیلوں کی سرپرستی دوبارہ شروع کریں تو اس سے نہ صرف کھلاڑیوں کے مالی حالات بہتر ہوں گے بلکہ معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔
ملاقات میں وفد نے گورنر سندھ کی توجہ ماضی میں گورنر کے نام سے منسوب ہاکی، باسکٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے انعقاد اور اسپورٹس آرگنائزرز و اسپورٹس جرنلسٹس کے لیے ایوارڈز کی بحالی کی جانب مبذول کرائی اور انہیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی۔ وفد نے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کی دعوت بھی دی جسے گورنر سندھ نے قبول کرلیا، جبکہ مختلف کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کیں۔
اس موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر سندھ کو یادگاری سووینیئرز پیش کیے گئے۔
وفد کی قیادت کے ایچ اے کے چیئرمین و سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر گلفراز احمد خان کر رہے تھے۔ وفد میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم، اولمپئن افتخار سید، کرنل (ر) محمد اعظم، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ارشد حسین، خدمت عوام ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین زاہد رحیم، طاہر شیخ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے صدر زاہد شہاب، سیکریٹری پروفیسر راو ¿ جاوید اقبال، انٹرنیشنل ہاکی کمنٹیٹر ریاض الدین صدیقی، کے ایچ اے کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر اے ماجد، سینئر جوائنٹ سیکریٹری امتیاز الحسن، عظمت اللہ خان، انور فاروقی، پاکستان میڈیا الائنس کے صدر جنید خان سمیت دیگر معززین شامل تھے۔
Back