گورنر سندھ سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سمیر قریشی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

Posted on: 25 May 2026 Tags: Governmentکراچی (یکم مئی) گورنر سندھ سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سمیر قریشی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر سمیر قریشی کر رہے تھے۔
ملاقات میں صحافتی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیمرا کمپلینٹ کونسل کی کراچی میں شاخ کے قیام، صحافیوں کی صحت اور تنخواہوں سے متعلق مسائل پر گفتگو ہوئی۔
گورنر سندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں سے رابطہ کیا جائے گا اور عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، ان کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے۔