گورنر سندھ کی رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی سے ملاقات
گورنر سندھ کی رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی سے ملاقات
Posted on: 10 Jun 2026 Tags: Governmentکراچی (14 مئی) گورنر سندھ کی رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت برآمدی شعبے کو ہر ممکن مراعات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف رائس ایکسپورٹرز کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں جن سے برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ باسمتی چاول کی برآمد پر 9 فیصد اور نان باسمتی چاول پر 3 فیصد ریبیٹ دینا وزیر اعظم کا تاریخی اقدام ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) ہاؤس کراچی میں ایگزیکٹو کمیٹی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں چاول کی برآمدات، تجارتی سرگرمیوں اور برآمدی شعبے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے اور پاکستانی رائس ایکسپورٹرز کو دنیا کے ٹاپ ٹین ایکسپورٹرز میں شامل ہونے کا ہدف رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ سیل کا قیام اہم قدم ہے اور وہ خود اس کا نمائندہ بننے کو تیار ہیں۔
وفد نے گورنر سندھ کو برآمدی شعبے کو درپیش مسائل، پالیسی چیلنجز اور حکومتی تعاون کی ضرورت سے آگاہ کیا، جبکہ گورنر سندھ نے رائس ایکسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر عبد الرحیم جانو نے رائس برآمدات کو 3 ارب ڈالر سے مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین، ایران، افریقی ممالک اور یو اے ای میں پاکستانی چاول کی مارکیٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔