گورنر سندھ کا دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں “معرکہ حق” کو ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ باوقار تقریب سے خطاب

Posted on: 02 Jun 2026 Tags: Governmentکراچی (9 مئی) گورنر سندھ کا دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں “معرکہ حق” کو ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ باوقار تقریب سے خطاب
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ “معرکہ حق” کو ایک سال مکمل ہونا اس امر کی یاد دہانی ہے کہ قومیں اپنے عزم، اتحاد اور اصولوں سے پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک عنوان نہیں بلکہ سچائی، اصول، قومی وقار اور حق کے لئے ثابت قدم رہنے کے عزم کی علامت ہے۔
انہوں نے دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں “معرکہ حق” کو ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ باوقار تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شاندار پروگرام کی کامیاب تنظیم قابلِ تحسین ہے، جس نے طلبہ کو ایک مثبت، علمی اور قومی جذبے سے بھرپور پلیٹ فارم فراہم کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اگرچہ پاکستان مختلف شعبوں میں ترقی کے سفر میں کچھ چیلنجز کا شکار رہا، لیکن “معرکہ حق” جیسے اقدامات نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان سائبر سیکیورٹی اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی دشمن کے مقابلے میں مضبوط حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید سائبر جنگ میں دشمن کی ٹیکنالوجی کو مؤثر طور پر ناکام بنایا گیا، جو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب اللہ تعالیٰ کسی قوم کو عزت دینے کا فیصلہ کرتا ہے تو کوئی طاقت اس میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ قرآنِ مجید میں علم، غور و فکر اور کائنات پر تحقیق کی بار بار ترغیب دی گئی ہے، لہٰذا ہمیں قرآن کو سمجھ کر اس پر تحقیق کو فروغ دینا ہوگا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ “معرکہ حق” کا نام قرآنِ مجید کے اصول “بنیانِ مرصوص” سے اخذ کیا گیا ہے، جو اتحاد اور مضبوطی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1998 کے کامیاب ایٹمی تجربات پاکستان کی دفاعی تاریخ کا سنگِ میل ہیں، جن کے ذریعے اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کے فیصلے میں جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ یہ فیصلہ ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں ایک تاریخی قدم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر اپنا لوہا منوانا ہے۔ نوجوانوں کا کردار اس میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ حکومت پاکستان نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کی طرف لے جا رہی ہے اور وزیراعظم یوتھ پروگرام (PMYP) کے تحت آئی ٹی سیکٹر میں 25 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
گورنر سندھ نے بیرونِ ملک جانے کے خواہشمند نوجوانوں سے کہا کہ وہ تعلیم اور مہارت حاصل کر کے واپس آئیں کیونکہ ملک کو ان کی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے بے مثال قیادت کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں لایا اور پاکستان کبھی غلام نہیں رہے گا۔ 2047 میں پاکستان اپنی صد سالہ تقریبات منائے گا اور آج کے نوجوان ہی اس کے معمار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی امن، مکالمے اور ترقی میں پاکستان کا مثبت کردار اجاگر کرنا ہوگا۔ آخر میں انہوں نے دائو فیملی کو تعلیمی ادارہ قائم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دائود یونیورسٹی کے طلبہ مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔