گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کوریا کے قونصل جنرل کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کوریا کے قونصل جنرل کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

Posted on: 10 Jun 2026   Tags: Government

کراچی (15 مئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کوریا کے قونصل جنرل کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کوریا کے قونصل جنرلJoohoon Kimنے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک کوریا تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان B2B اور G2G روابط کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک کوریا ثقافتی، تعلیمی اور اسکالرشپ ایکسچینج پروگرامز کو وسعت دینا دونوں ممالک کے عوامی روابط کو مزید مضبوط کرے گا۔

گورنر نہال ہاشمی نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری، صنعتکاری اور تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے سازگار، محفوظ اور پُرکشش ماحول دستیاب ہے، انہوں نے مزید کہاکہ کورین حکومت پاکستان میں موجود ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

کوریا کے قونصل جنرلJoohoon Kimنے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اقتصادی، تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Back