گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی درگاہ شریف حضرت غوث الحق مخدوم نوح سرور ؒ کے مزار پر حاضری

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی درگاہ شریف حضرت غوث الحق مخدوم نوح سرور ؒ کے مزار پر حاضری

Posted on: 27 Oct 2026   Tags: Government

ہالا ( جولائی 29) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی درگاہ شریف حضرت غوث الحق مخدوم نوح سرور ؒ کے مزار پر حاضری

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے درگاہ شریف حضرت غوث الحق مخدوم نوح سرورؒ، ہالا شریف پر حاضری دی اور درگاہ پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔گورنر سندھ نے مخدوم شہنوازؒ کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ ہالا میں مخدوم نوح سرور کے مزارات پر حاضری میرے لیے باعثِ سعادت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے صوفیائے کرام نے ہمیشہ محبت، بھائی چارے، رواداری اور امن کا درس دیا۔ہمیں صوفیائے کرام کے امن، محبت اور اخوت کے پیغام کو عام کرنا ہوگا۔

Back