گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) کے وفد کی ملاقات

Posted on: 01 Aug 2026   Tags: Government

کراچی ( جولائی20) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) کے وفد نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین کیپ سید افضال الرحمن نے کی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین کیپ نعیم صدیقی، ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل کنسٹرکشن کمیٹی کے کنوینئر سید رضا علی عابدی، سید عابد حسین برنی، شائق احمد، انجینئر رحیم احمد انصاف، سید شفیع حیدر کاظمی، فاروق اعظم اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
 
ملاقات میں وفد نے سندھ ریونیو بورڈ سے متعلق کنسٹرکٹرز کو درپیش مسائل، بالخصوص ڈبل ٹیکسیشن کے معاملے سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔ وفد نے سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (SPPRA) اور ای-پروکیورمنٹ (e-PAD) کے نظام میں موجود بے ضابطگیوں پر بھی توجہ دلائی۔
 
وفد نے فنڈز کی کمی کے باعث گزشتہ 10 سے 12 برس سے تاخیر کا شکار ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے سندھ حکومت سے فنڈز کی فراہمی میں تعاون اور سفارش کی درخواست کی۔ اس کے علاوہ کنسٹرکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ کے قیام کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔
 
اس موقع پر کنسٹرکشن انڈسٹری کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے وفد کو یقین دلایا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
 
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاو ¿س کے دروازے کاروباری برادری اور کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو سازگار ماحول اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاروباری تنظیموں سے مسلسل مشاورت کر رہی ہیں تاکہ ان کے مسائل کا مو ¿ثر اور پائیدار حل نکالا جا سکے۔
 
Back