گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات
Posted on: 21 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی ( جولائی07) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی۔وفد میں جنرل سیکرٹری پرویز احمد ایڈووکیٹ، شیخ عبدالمتین، زاہد صفی، شیخ عبدالماجد اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی شامل تھے، جبکہ محمد نعیم خان، جمشید حسین اور دیگر ذمہ داران بھی ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مو ¿ثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کے طویل عرصے سے غیر حل شدہ مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ طاقت آزمائی کر کے دیکھ چکا ہے، تاہم مسئلہ کشمیر کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں اور حقِ خودارادیت کے مطابق منصفانہ حل میں مضمر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے جائز حقِ خودارادیت کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا کہ حریت کانفرنس ایک غیر سیاسی تحریک ہے، جس کا بنیادی مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کی پوری مرکزی قیادت اس وقت بھارتی جیلوں میں قید ہے، جن میں 34 خواتین رہنما بھی شامل ہیں۔غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی مظالم کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیر میں 24 ہزار بیوائیں اور ایک لاکھ سے زائد شہادتیں اور ہزاروں یتیم بچے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی آزادی اور بنیادی حقوق کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرے گی۔کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور ان شاءاللہ کشمیر بھی مسلم لیگ کے دورِ حکومت میں پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا پاکستان کے مو ¿قف کو سننے پر مجبور ہے کیونکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا کردار مزید مو ¿ثر اور اہم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص ایران سے متعلق حالیہ صورتحال میں پاکستان کے مثبت، متوازن اور مصالحانہ کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔وفد نے گورنر سندھ کو آگاہ کیا کہ 8 جولائی کو شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر آرٹس کونسل کراچی سے کراچی پریس کلب تک کشمیر ریلی منعقد کی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ نے ریلی کے انعقاد کو کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کا مو ¿ثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ملاقات کے اختتام پر گورنر سندھ اور وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید مو ¿ثر انداز میں اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے ہر ممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔