گورنر سندھ کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت

گورنر سندھ کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت

Posted on: 21 Jul 2026   Tags: Government

کراچی (5جولائی) گورنر سندھ کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے نشانِ حیدر پانے والے پاک فوج کے عظیم ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے27ویں یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ گورنر سندھ نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اپنے پیغام میں گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی لازوال قربانی ملکی تاریخ کا ایک ایسا سنہرا باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے اس دلیر سپوت نے معرکہِ کارگل میں شجاعت اور بہادری کی ایک نئی اور بے مثال تاریخ رقم کی ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کرنل شیر خان شہید جیسے بہادر بیٹے اس دھرتی کا اصل فخر ہیں۔ نشانِ حیدر پانے والے اس عظیم ہیرو کی قربانی کو پوری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور دل سے سلام پیش کرتی رہے گی۔

سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا ہمارا فخر، ہمارے سر کا تاج اور ملک و قوم کا اصل مان ہیں۔ وطنِ عزیز کی دفاع کے لیے دی جانے والی ان کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔

Back