گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کے الیکٹرک کے چیئرمین شہریار چشتی نے گورنر ہاوس میں ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کے الیکٹرک کے چیئرمین شہریار چشتی نے گورنر ہاوس میں ملاقات

Posted on: 01 Jul 2026   Tags:

کراچی ( مئی21) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کے الیکٹرک کے چیئرمین شہریار چشتی نے گورنر ہاوس میں ملاقات

 گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کے الیکٹرک کے چیئرمین شہریار چشتی نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی جس میں کراچی میں بجلی کی مجموعی صورتحال، لوڈ مینجمنٹ، جاری ترقیاتی منصوبوں اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، اس لیے شہر کو بلاتعطل اور مستحکم بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور بجلی سے متعلق مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔کے الیکٹرک کے چیئرمین شہریار چشتی نے گورنر سندھ کو مختلف علاقوں میں جاری اپ گریڈیشن، انفرااسٹرکچر کی بہتری، ٹرانسمیشن نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے صارفین کو جدید سہولیات کی فراہمی اور نظام کی بہتری کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں خرم عباس بھٹی، سید رضا علی عابدی اور دیگر متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

Back