گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد سے ملاقات
Posted on: 10 Jun 2026 Tags: Governmentکراچی ( مئی16 ) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا داعی ملک ہے۔ مذہبی ہم آہنگی، برداشت اور امن کے فروغ کے لئے علماءکرام، مشائخ اور تمام مکاتب فکر کا کردار انتہائی اہم ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد سے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری، قومی یکجہتی اور باہمی بھائی چارے کے فروغ سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، امن و استحکام اور قومی اتحاد کے لئے وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے ملک میں اتحاد، برداشت، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کے بین المذاہب ہم آہنگی اور عوامی خدمات کے فروغ کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔ ملاقات میں امن، برداشت، محبت اور قومی یکجہتی کے پیغام کو عام کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
Back