گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے حیدرآباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے حیدرآباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

Posted on: 25 Sep 2026   Tags: Government

کراچی (24 جولائی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے حیدرآباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

 گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ انصاف کی بروقت اور مؤثر فراہمی قانون کی حکمرانی کی بنیاد ہے، جبکہ وکلائ برادری آئین، قانون کی بالادستی اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت حاصل اختیارات کو عوام کی فلاح و بہبود، قانون کی بالادستی اور انصاف کی مضبوطی کے لیے استعمال کرتا رہوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں حیدرآباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت قائم مقام صدر ریحانہ نظیر گجر نے کی، جبکہ وفد میں بیرسٹر نصیر ہاشمی، جنرل سیکریٹری سید شہزاد علی شاہ، جوائنٹ سیکریٹری آصف علی ابڑو، خزانچی جاوید علی بریرو، اویس عزیز آرائیں، کامران شیخ ، ضیائ الدین شیخ اور حنا بتول سید شامل تھے۔

ملاقات میں عدالتی نظام، وکلائ کو درپیش پیشہ ورانہ امور، قانونی تعلیم، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور وکلائ کی استعداد کار میں اضافے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے گورنر سندھ کو حیدرآباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دورے کی دعوت دی، جسے گورنر سندھ نے قبول کرتے ہوئے جلد حیدرآباد کا دورہ کرنے اور وکلائ سے خطاب کرنے کا عندیہ دیا۔

وفد نے وکلائ کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے لیے سیمینارز، کانفرنسوں اور تربیتی پروگراموں کے انعقاد میں تعاون کی درخواست بھی کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے وکلائ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون اور بھرپور معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جدید قانونی تقاضوں اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کے لیے وکلائ کی مسلسل تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Back