گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے جرمنی کی سفیر کی اسلام آباد میں ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے جرمنی کی سفیر کی اسلام آباد میں ملاقات

Posted on: 05 Jul 2026   Tags: Government
 اسلام آباد / کراچی ( جون 17) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے جرمنی کی سفیر کی اسلام آباد میں ملاقات
 
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے جرمنی کی سفیرمحترمہ اِنا لیپل نے سندھ گورنر ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک جرمن تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ جرمن سرمایہ کاروں کے لیے سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عوامی، تعلیمی اور ثقافتی روابط کے فروغ کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے جرمنی کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ جرمنی کی سفیر نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
Back