گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی میر اعجاز حسین خان جکھرانی سے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی میر اعجاز حسین خان جکھرانی سے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

Posted on: 05 Jul 2026   Tags: Government

کراچی ( جون 11 ) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی میر اعجاز حسین خان جکھرانی سے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی میر اعجاز حسین خان جکھرانی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے جواں سال صاحبزادے، مرحوم میر زید حسین جکھرانی کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے مرحوم کے لئے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سید محمد نہال ہاشمی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
Back