گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بزنس مین گروپ کے وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

Posted on: 28 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی(12جولائی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بزنس مین گروپ کے وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا، سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحمن فودہ، سابق صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی اور وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی معیشت کے استحکام، برآمدات میں اضافے اور صنعتی ترقی میں صنعتکاروں کے کلیدی کردار پر زور دیا گیا۔ صنعت، تجارت، سرمایہ کاری، برآمدات، ون ونڈو آپریشن اور صنعتکاروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری آسانیوں اور صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جبکہ صنعتکاروں کے مسائل کا حل، صنعتی پیداوار، برآمدات اور روزگار میں اضافے کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔
ملاقات کے دوران صنعتکاروں نے صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے گورنر سندھ کی کاوشوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر نے زبیر موتی والا کی دعوت پر سائٹ ایریا کا دورہ قبول کر لیا اور کہا کہ صنعتکاروں سے مسلسل رابطہ اور صنعتی علاقوں کے دورے مسائل کے مؤثر اور دیرپا حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔