گوادر میں 10 دہشت گردوں کی ہلاکت، گورنر سندھ کا پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
گوادر میں 10 دہشت گردوں کی ہلاکت، گورنر سندھ کا پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Posted on: 27 Oct 2026 Tags: Governmentکراچی: 23 اکتوبر 2026 گوادر میں 10 دہشت گردوں کی ہلاکت، گورنر سندھ کا پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گوادر میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
سید محمد نہال ہاشمی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے فرد کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے امن و سلامتی کے لیے قربانیاں دینے والوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔