گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی مکہ المکرمہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

Posted on: 01 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی / مکہ المکرمہ (29 مئی 2026) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی مکہ المکرمہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے مکہ المکرمہ گرینڈ پیلس میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں برادر ممالک کے تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے سعودی قیادت کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے گہری محبت، حجاج کرام کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات اور روایتی مہمان نوازی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے حج کے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
گورنر سندھ نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کو پورے عالمِ اسلام کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔