گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ایڈووکیٹ جنرل سندھ جاوید ڈیرو کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ایڈووکیٹ جنرل سندھ جاوید ڈیرو کی ملاقات

Posted on: 25 May 2026   Tags: Government
کراچی (اپریل28) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ایڈووکیٹ جنرل سندھ جاوید ڈیرو کی ملاقات
 
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ایڈووکیٹ جنرل سندھ جاوید ڈیرو نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم قانونی امور، جاری مقدمات اور حکومتی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
اس موقع پر صوبے میں قانون کی بالادستی اور بروقت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مو ¿ثر، شفاف اور عوام دوست نظامِ انصاف کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
 
انہوں نے قانونی نظام میں مزید بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
 
ایڈووکیٹ جنرل سندھ جاوید ڈیرو نے گورنر سندھ کو اہم مقدمات اور سرکاری قانونی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں صوبائی سطح پر قانونی اصلاحات اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
 
گورنر سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نظامِ انصاف کو مزید موثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
 
Back