گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسٹرینڈڈ پاکستانی جنرل ریپیٹری ایشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسٹرینڈڈ پاکستانی جنرل ریپیٹری ایشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات

Posted on: 02 Jun 2026   Tags: Government

کراچی (3 مئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسٹرینڈڈ پاکستانی جنرل ریپیٹری ایشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسٹرینڈڈ پاکستانی جنرل ریپیٹری ایشن کمیٹی (SPGRC) کے وفد نے ہارون رشید کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بنگلہ دیش میں مقیم اسٹرینڈڈ پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے اسٹرینڈڈ پاکستانیوں کو درپیش دیرینہ مسائل، ان کے سماجی و معاشی حالات اور قانونی پیچیدگیوں سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک جامع مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جا سکے۔ وفد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسٹرینڈڈ پاکستانیوں کی رائے کو پالیسی سازی کے عمل میں شامل کیا جائے۔

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اسٹرینڈڈ پاکستانیوں کی باعزت مقامی آبادکاری ایک مؤثر اور قابلِ غور حل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس اہم انسانی مسئلے کو متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا تاکہ متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس معاملے کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
 
Back