گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں تقریب سے خطاب

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں تقریب سے خطاب

Posted on: 02 Jun 2026   Tags: Government

کراچی ( مئی08) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں تقریب سے خطاب

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) میں اسپورٹس کمپلیکس اور میاواکی (Miyawaki) اربن فارسٹ کا افتتاح کیا۔NIPA آمد پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سیف الرحمن اور دیگر افسران نے گورنر سندھ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے پرچم کشائی بھی کی۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل NIPA ڈاکٹر سیف الرحمن نے گورنر سندھ کو شرکاءکو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ادارے کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا، جس میں ڈیجیٹل لائبریری، بک شاپ، کیفیٹیریا اور دیگر سہولیات شامل تھیں۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) میں 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی گریجویشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ، فیکلٹی اور شرکائ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اداروں کا اہم کردار ہوتا ہے جبکہ قابل افسران ترقی کے عمل میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان میں بیوروکریسی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔انہوں نے کہا کہ افسران صرف سرکاری ملازم نہیں بلکہ ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ ہیں۔ ایک بہترین افسر وہی ہے جو قانون کی بالادستی، میرٹ، دیانت اور خدمتِ خلق کو اپنی ذمہ داری سمجھے۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو ایسے منتظمین کی ضرورت ہے جو مسائل کے حل کے لیے عملی سوچ، موثر فیصلوں اور جدید انتظامی صلاحیتوں سے لیس ہوں۔ سندھ خصوصاً کراچی میں شہری سہولیات، تعلیم، صحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بہتری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ سہولیات کا دباﺅ بھی بڑھ رہا ہے، جس کے لیے تربیت یافتہ افسران کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ جب انسان اپنے عوام کے لیے کام کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا بہترین صلہ عطا فرماتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کورس سے تربیت یافتہ افسران ملک و قوم کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔
 
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل NIPA ڈاکٹر سیف الرحمن اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور NIPA میں زیر تربیت افسران کو فراہم کی جانے والی تربیت کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ دورانِ تربیت 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکائ کی بنگلہ دیش کے افسران کے ساتھ ملاقات بھی کرائی گئی۔
Back