گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسلام آباد گورنر ہاوس میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسلام آباد گورنر ہاوس میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات

Posted on: 05 Jul 2026   Tags: Government

کراچی / اسلام آباد ( جون18) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اسلام آباد گورنر ہاوس میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے اسلام آباد گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
ملاقات کے آغاز میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے گورنر سندھ کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے تہنیتی جذبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حج اتحاد، اخوت، برداشت اور انسانیت کے احترام کا عظیم درس دیتا ہے۔
 
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور عوامی سطح پر روابط کے مزید فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں موجود تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔
 
ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون، کاروباری مواقع، سرمایہ کاری کے فروغ، تعلیمی تبادلوں اور عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود مثبت تعلقات کو مستقبل میں مزید مستحکم اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔
 
کینیڈا کے ہائی کمشنر نے پاکستان اور خصوصاً سندھ کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے جاری اقدامات کو سراہا اور باہمی تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
 
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماو ¿ں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Back