گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر محمد اکبر علی خان کی سربراہی میں وفد سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر محمد اکبر علی خان کی سربراہی میں وفد سے ملاقات
Posted on: 01 Jul 2026 Tags:کراچی ( مئی20) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر محمد اکبر علی خان کی سربراہی میں وفد سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کچھ اداروں نے تعلیم کو صرف کاروبار بنا دیا ہے، جو انتہائی افسوسناک امر ہے، جبکہ تعلیم خدمت کا شعبہ ہے اور اسے صرف منافع تک محدود نہیں ہونا چاہئے۔ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور نجی جامعات ملک کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر محمد اکبر علی خان کی سربراہی میں وفد سے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں نجی جامعات کے کردار، جدید تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو معیاری تعلیمی مواقع کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے زیڈ اے نظامی کے وڑن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کا ان کا مشن قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیڈ اے نظامی اور ذاکر علی خان کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانا موجودہ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر چانسلر محمد اکبر علی خان نے کہا کہ سر سید یونیورسٹی نوجوانوں کو مناسب فیس میں جدید، معیاری اور دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کے پاس ملک کی بہترین اور تجربہ کار فیکلٹی موجود ہے، جبکہ رجسٹرار نے سندھ میں نوجوانوں کو جدید تعلیم فراہم کرنے میں سر سید یونیورسٹی کے نمایاں کردار کو اجاگر کیا۔
Back