گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ابنِ سینا فاو ¿نڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کمال آیدن کی گورنر ہاوس میں ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ابنِ سینا فاو ¿نڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کمال آیدن کی گورنر ہاوس میں ملاقات

Posted on: 25 Sep 2026   Tags:

کراچی ( جولائی 25) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ابنِ سینا فاو ¿نڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کمال آیدن کی گورنر ہاوس میں ملاقات

 گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ابنِ سینا فاونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کمال آیدن نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صحت، طبی تحقیق، طبی تعلیم، جدید طبی ٹیکنالوجی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
اس موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ اقدار پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری، جدید طبی ٹیکنالوجی اور طبی تحقیق کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ حکومت عوام کو معیاری، جدید اور قابلِ رسائی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مو ¿ثر اقدامات کر رہی ہے۔
 
گورنر سندھ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون، تحقیق اور جدید طبی مہارتوں کا تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے ذریعے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
 
ڈاکٹر کمال آیدن نے ابنِ سینا فاو ¿نڈیشن کی عالمی سطح پر صحت، طبی تحقیق اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے سندھ میں صحت، طبی تعلیم، تحقیق اور فلاحی منصوبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
 
گورنر سندھ نے ابنِ سینا فاو ¿نڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید فروغ پائے گا اور مشترکہ منصوبے عوام کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے۔
 
Back