گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کے 78ویں یومِ شہادت پر شاندار خراجِ عقیدت

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کے 78ویں یومِ شہادت پر شاندار خراجِ عقیدت

Posted on: 25 Sep 2026   Tags: Government

کراچی (جولائی 27) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کے 78ویں یومِ شہادت پر شاندار خراجِ عقیدت

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے نشانِ حیدر کے پہلے حامل کیپٹن محمد سرور شہید کے 78ویں یومِ شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے لازوال قربانی دے کر بہادری، ایثار اور حب الوطنی کی ایسی تاریخ رقم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں پاکستان کی آزادی، خودمختاری، استحکام، دفاع اور سلامتی کی مضبوط بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ عزت، احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کا جذبہ ایثار، شجاعت اور حب الوطنی نئی نسل کے لئے مشعلِ راہ ہے جبکہ پاکستان کے تمام شہدائ ہمارا قومی سرمایہ ہیں اور ان کی بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ گورنر سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کیپٹن محمد سرور شہید کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے اور وطن کے لئے اخلاص، ایثار اور وفاداری کے جذبے کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

 
Back