گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری

Posted on: 01 Jul 2026   Tags: Government

کراچی/ مدینہ منورہ(31مئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ہے، گورنر سندھ نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل ادا کیے اور بارگاہِ رسالت میں درود و سلام پیش کیا۔

گورنر سندھ نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری کو اپنی زندگی کی عظیم سعادت قرار دیا۔ انہوں نے مدینہ منورہ کی روح پرور فضا میں امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمِ اسلام کے امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

گورنر سندھ نے پاکستان کے استحکام، یکجہتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے گڑگڑا کر دعا مانگی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی فلاح اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔

حرمِ نبوی ﷺ میں دورانِ عبادت سید محمد نہال ہاشمی نے افواجِ پاکستان کی کامیابیوں اور وطنِ عزیز کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدائ کے درجات کی بلندی کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔
 
Back